فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

برطانوی فوجیوں کا امریکی باکس آفس پر راج
13 جنوری 2020 (12:49) 2020-01-13

لندن: برطانوی فوجیوں کا امریکی باکس آفس پر راج، ہالی ووڈ فلم 1917 نے 3 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کما کر سب کو پچھاڑ دیا جبکہ سٹار وار زرائز آف اسکائی واکر ایک کروڑ 51 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

برطانوی فوجیوں نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا، تین ہفتے میں '1917 'نے 3 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بقا کی جنگ لڑتے سپر ہیروز کی بڑی اسکرین دھوم، چار ہفتے میں 'سٹار وار زرائز آف اسکائی واکر ایک کروڑ 51 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر برا جما ہے۔

جنگل میں ہونے والے معرکوں نے سب کو دیوانہ بنا دیا، ایڈونچر فلم 'جمانجی دی نیکسٹ لیول' نے 5 ہفتے میں 14 ملین ڈالر کما لیے۔


ای پیپر