فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 381 رنز کا ہدف
13 جنوری 2019 (17:29) 2019-01-13

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 381 رنز کا ہدف ، جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط ہو گئی۔ ہاشم آملہ 71 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کونٹن ڈی کوک سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام رہی، میزبان ٹیم کی جانب سے 4 کیچ ڈراپ اور ایک رن آؤٹ کا موقع ضائع کرنے کے باوجود پاکستان پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل نہ بنا سکا اور پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ کپتان سرفراز 50 اور بابر اعظم 49 رنز پر ٹاپ سکورر بنے۔

میزبان پروٹیز نے دوسری اننگز شروع کی تو دوسرے دن کے اختتام پر اس نے 5 وکٹوں پر 135 رنز بنا لئے تھے۔ ہاشم آملہ 42 اور کوئنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔


ای پیپر