فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت نے 4 ماہ میں قرض لینے کا ریکارڈ توڑ دیا: خورشید شاہ
13 جنوری 2019 (13:48) 2019-01-13

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے 4 ماہ میں قرض لینے کا ریکارڈ توڑ دیا، عمران خان کہتے تھے قرضہ لینے سے بہتر ہے خود کشی کرلیں۔

کندھرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ‏ عمران خان کو ہر صورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دینا ہوگی۔ سیاست گالم گلوچ نہیں، خدمت کا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوتی ہے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں۔ ‏کبھی کسی سے نہیں پوچھا اس کا تعلق کس جماعت سے ہے۔ خدمت ووٹ لینے کے لالچ سے نہیں کی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کو پھر بھی عوام کے روز گار کا درد ہوتا ہے۔ ‏زندگی کا اصول بنالیا ہے کہ گلہ، منافقت اور جھوٹ نہیں بولنا۔


ای پیپر