فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکی صدر نے ایک بار پھر ملک میں ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے ڈالی
13 جنوری 2019 (11:47) 2019-01-13

نیویارک: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن نے ریکارڈ قائم کردیا، 22 روز بعد بھی حکومتی معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ 8 لاکھ وفاقی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔

میامی انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے سیکیورٹی ایجنٹس نہ ہونے کے باعث ایک ٹرمینل ہفتے کیلئے بند کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے میکسیکو بارڈر پر دیوار کیلئے رقم نہ ملنے پر ایک بار پھر ملک میں ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے ڈالی۔

میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ، جیل کے محافظ اور ایف بی آئی ایجنٹوں کو تنخواہیں نہ ملیں۔ متاثرین بھی احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔

میکسیکو بارڈ پر دیوار کیلئے امریکی صدر کا 5 ارب ڈالر کا مطالبہ، لیکن ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان نے انکار کر دیا۔


ای پیپر