بلاول نے سوا ارب کی جائیداد بنائی ،حساب دینا ہو گا :شہزاد اکبر
13 فروری 2020 (18:16) 2020-02-13

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نیب دفتر کے باہر ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے اور قوم کو گمراہ کر رہے تھے، کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا، آج بلاول نے کہا مجھے کیوں بلایا، سوا ارب کی جائیداد بنائی اسکی پوچھ گچھ کے لیئے آپ کو بلایا گیا، قانون سے کوئی مبرا نہیں نیب کی طرف سے بلاول بھٹو کو ڈھیل دی جا رہی ہے یہ وہاں جھوٹ بولتے ہیں اور باہر آکرجھوٹ بولتے ہیں۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہاکہ ابھی بلاول بھٹو زرداری کی پیشی تھی، نیب دفتر کے باہر بلاول بھٹو ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے تھے اور قوم کو گمراہ کر رہے تھے، بلاول نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں، اور کہا کہ مجھے نیب میں کیوں بلایا،پہلے کسی بزرگ نے کہا تھا مجھے کیوں نکالا، آج بلاول نے کہا مجھے کیوں بلایا، شہزاد اکبر نے کہاکہ کیس کی انکوائری ہو رہی ہے، سوا ارب کی جائیداد بنائی اسکی پوچھ گچھ کے لیئے آپ کو بلایا گیا، قانون سے کوئی مبرا نہیں۔

بلاول بھٹو نے سفید جھوٹ بولا تھا جس پر انہیں دوبارہ بلا کر پوچھا گیا ،میں سمجھتا ہوں نیب کی طرف سے ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے یہ وہاں جھوٹ بولتےہیں اور باہر آکرجھوٹ بولتے ہیں،اگر ان کو بلایا گیا توان کی طبیعت پر گراں گزرتا ہے، اس ملک میں ہر بندہ قانون دان ہے، شہزاد اکبر نے کہا کہ بی آر ٹی کی تحقیقات تین ادارے کر رہے ہیں ایک کمیٹی بھی بنی ہوئی ہے۔


ای پیپر