سکرین شوٹ

ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
13 فروری 2020 (17:00) 2020-02-13

اسلام آباد :  ترک صدر طیب اردوان 2روزہ دورے پر  پاکستان  پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا استقبال کیا۔ ترک صدر کے دورہ  پاکستان  میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان پاکستان کے دو روزہ دورے کیلئے نورخان ایئر بیس پہنچ گئے ہیں، خطے کی موجودہ صورتحال اور معیشت کے مضبوطی کیلئے ترک صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے نورخان یئربیس پر خود جاکر ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، نور خان ایئربیس پر ترک صدر طیب اردوان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ 

ترک صدر کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا ۔ ترک خاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ ہیں، وزیرعظم عمران خان نے ترک مہمانوں کی خود گاڑی ڈرائیو کی۔


ای پیپر