فائل فوٹو

بھارتی فوج بنیادی سہولیات سے محروم نکلی
13 فروری 2020 (10:31) 2020-02-13

نیو دہلی: 3 لاکھ 18 ہزار کروڑ کا بجٹ لانے والی بھارتی فوج بنیادی سہولیات سے بھی محروم نکلی، بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سیاچن بارڈر پر تعینات بھارتی فوج کی حالت زار آشکار کر دی، سیاچن پر تعینات بھارتی فوجیوں کو خوراک اور وردی کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج برفانی علاقے کے خاص قسم کے گاگلز سے محروم ہیں، بھارتی فوجیوں کے پاس مخصوص جوتے بھی نہیں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت سیاچن، لداخ اور ڈوکلام میں موجود بھارتی فوجیوں کو خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔


ای پیپر