فائل فوٹو

ملک کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان: محکمہ موسمیات
13 فروری 2020 (10:10) 2020-02-13

لاہور: آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت اسکردو، پاراچنار میں منفی08، بگروٹ منفی07، گوپس منفی 04، استور منفی 03، ہنزہ اور کالام منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر