فائل فوٹو

سعودی عرب ٹریفک حادثہ میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق
13 فروری 2020 (09:56) 2020-02-13

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے علاقے وادی الجبیل میں گاڑی پل سے نیچے جاگری، حادثے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں 3 کا تعلق سیالکوٹ، وہاڑی، گوجرانوالہ، پشاور سے ہے۔


ای پیپر