Image Source : Facebook SMQ

پاکستان نے بھارت کو سفارتکاری کے محاذ پر شکست دیدی :شاہ محمود
13 فروری 2019 (20:09) 2019-02-13

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دنیا پاکستان سے رابطے کررہی ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کی کامیابی ہے کہ دنیا آپ سے تعلقات بنارہی ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہا کیا جائے لیکن بھارت کو یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی پاکستان کی کامیابی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، دنیا رابطے کررہی ہے، یہ پاکستان پراعتماد کا اظہار ہے اور ہندوستان اس سب کو پسند نہیں کرے گا اس لیے وہاں صف ماتم تو بچھے گی۔


ای پیپر