Image Source : Facebook

پیپلزپارٹی کی عمران خان کو بڑی پیشکش ,شہباز شریف سے متعلق بھی بڑی تبدیلی
13 فروری 2019 (17:42) 2019-02-13

کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے عمران خان کو بڑی آفر پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے لئے اچھے کام کرے ،ہم ساتھ دینگے ،شہباز شریف کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے اپنا اصولی مو¿قف اپنا یا ہے کیا ان لوگوں کو نہیں پتہ تھا کہ شہباز شریف پر نیب کیسز ہیں ۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ سیاست کرنا آسان ہے ،ان کو نہیں پتہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹانا مشکل کام ہے ، عمران خان کے پاس 155ووٹ ہیں اکثریت نہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے لئے اچھا کام کریں ہم ساتھ دینگے ۔

خورشید شاہ نے کہا دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان میں کیا ہو رہا ہے ،حکومت نے 6ماہ میں کچھ ڈیلور نہیں کیا ،یہ لوگ روز این آر او کی باتیں کرتے ہیں بتایا جائے کہ کس نے این آر او مانگا ہے ؟سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاست کرنا اتنا آسان کام نہیں ،کیا ان لوگوں کو پہلے معلوم نہیں تھا کہ شہباز شریف پر نیب کیسز ہیں ،ہماری پارٹی نے شہباز شریف کے معاملے پر اپنا اصولی مو¿قف سامنے رکھا ہے ، عمران کو کہا کہ ملک کیلئے اچھا کام کریں ہم ساتھ دینگے ۔


ای پیپر