فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی فرماں روا کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس
13 فروری 2019 (10:24) 2019-02-13

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا اختیار وزراء کو دے دیا۔

سعودی وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جب کہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل ریفائنری سمیت 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔


ای پیپر