سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا: شیخ رشید
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
13 فروری 2019 (09:20) 2019-02-13

ملتان: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لیے سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔

ادھر تھل ایکسپریس چل پڑی، پہلی ٹرین راولپنڈی سے ملتان روانہ، پہلے روز مسافروں کیلئے مفت سفر کا اعلان کیا گیا۔ وزیر ریلوے بھی ٹرین میں سوار تھے۔ شیخ رشید کہتے ہیں 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے اور ہر غریب بستی کے قریب سے ریل گزاریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولے ملک لوٹنے والوں کو رعایت نہیں ملے گی، مزید چالیس کرپٹ افراد کی باری آنے والی ہے۔


ای پیپر