Tariq Jameel serious illness
13 دسمبر 2020 (21:17) 2020-12-13

لاہور :معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئے ،مولانا کی کچھ دن سے طبیعت ناساز تھی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آ گیا ،ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مولانا طارق جمیل میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی  ،مولانا طارق جمیل کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے ٹوئٹر اکائونٹ پر ٹوئٹ کر کے اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ کچھ دن سے ان کی طبیعت خراب تھی جس پر انہوں نے کرونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آگیا ،ڈاکٹروں کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں ،مداحوں سے اپیل ہے وہ مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں ۔

واضح رہے اس وقت عالمی وبا کی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں پاکستان میں بھی عالمی وبا کے مریضوں میں ہر گزرتے دن کیساتھ تعداد بڑھتی جا رہی ہے ،حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور کے بیشتر علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے ،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 72 افراد عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں ،اس وقت پورے ملک میں عالمی وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہو چکی ہے ۔


ای پیپر