PM Imran Khan Big Announcement
13 دسمبر 2020 (22:50) 2020-12-13

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آج ایک دفعہ پھر این آر او مانگنے کی کوشش کی گئی ،ہمیشہ کی طرح ان کو ایک ہی جواب ملے گا کیونکہ میں ان کو این آر او نہیں ددنگا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم لاہور جلسے پر وزیر اعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے بہت کوشش کر لی لیکن ان کو این آ ر او نہیں ملنے والا ،عمران خان کا کہنا تھا ،پی ڈی ایم نےبےتحاشہ پیسہ ،وقت اورکوششیں لگادیں،عوام کوکوروناکےخطرے میں ڈال دیا ہے ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا مجھےبلیک میل کرنےکےپی ڈی ایم کےمستقبل میں جومنصوبےہیں وہ کرلیں لیکن ہر جگہ ان کیلئے میرا ایک ہی جواب ہے این آر او نہیں ملے گا ۔


ای پیپر