Big News of PDM Jalsa Lahore
13 دسمبر 2020 (17:17) 2020-12-13

سرگودھا:پی ڈی ایم جلسے میں کونسے اہم اعلانات متوقع ہیں تفصیلات سامنے آنے لگیں ،پی ڈی ایم لانگ مارچ کا شیڈول سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے میں پی ڈی ایم لانگ مار چ سے متعلق اعلان متوقع ہے جس میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا شیڈول دیا جائے گا ،پی ڈی ایم کا لانگ مارچ 25 جنوری کو اسلام آباد میں داخل ہوگا ،جس میں ملک کی تین بڑی  سیاسی پارٹیاں اپنے شہروں سے اسلام آباد کا رُخ کرینگی ۔

مولانا فضل الرحمن سکھر سے اسلام آباد کی طر ف جائینگے جبکہ دوسری طرف کراچی سے بلاول بھٹو اور لاہور سے مریم نواز اسلام آباد کا رُخ کرینگی ،سر دار اختر مینگل ،ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کوئٹہ سے اور محمود خان اچکزئی پشاور سے شرکت کرینگے ۔

لانگ مارچ سے متعلق حتمی اعلان پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن الاہور جلسے میں ہی کرینگے جو اس وقت پاکستا ن کی 11 بڑی سیاسی جماعتوں کی سربراہی کر  رہے ہیں ۔


ای پیپر