Big News of PDM Jalsa Lahore
13 دسمبر 2020 (16:54) 2020-12-13

لاہور :لاہور جلسے سے قبل ہی مریم نواز نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پاکستان نواز شریف کا تھا اور رہے گا ،انہوں نے کہا یہ حکومت اب جانے والی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے سے قبل ہی بڑی خبریں سامنے آنے لگیں ،مریم نواز نے لاہور جلسے سے متعلق واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں وہ ہی جلسے میں اہم اعلانات کرینگے ،انہوں نے کہا پی ڈی ایم کی کال پر عوام باہر نہیں آئی بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا لاہور اور پاکستان نواز شریف کا تھا اور رہے گا ،یہ حکومت اب جانے والی ہے ،عوام کی خدمت گزار حکومت آنے والی ہے ۔

واضح رہے اپوزیشن کی گیارہ  بڑی پارٹیاں آج حکومت کیخلاف پاور شوکیلئے مینار پاکستان میںا کھٹی ہو رہی ہیں جہاں متوقع طور پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ یا دھرنے سمیت اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلانات کیے جا سکتے ہیں ۔


ای پیپر