Big News from Lahore Jalsa
13 دسمبر 2020 (16:29) 2020-12-13

راولپنڈی: لاہور  جلسے سے قبل راولپنڈی میں دھماکہ ہو گیا ،دھماکے سے ابتک  ایک افراد ہلاک اور 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دہشگردوں کے حملے نے ہر طرف افرا تفری پھیلا دی ،سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ دستی بم کے ذریعے کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور اب تک 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،راولپنڈی کے علاقے تھانہ گنج منڈی کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا ،تھانہ گنج منڈی کے سامنے لگے فلٹر یشن پلانٹ کے قریب ہوا جہاں پانی بھرنے کیلئے آنے والوں کا رش لگا ہو ا تھا ،پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگر د وں کا حملہ پولیس سٹیشن تھا ،تاہم کسی اور وجہ سے دہشتگرد بم پانی بھرنے والی جگہ پر ہی پھینک کر فرار ہو گئے ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق بم کو ریڑھی میں چھپایا گیا تھا ،دھماکے میں 45 سالہ محمد افضل خان جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس اور سکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا کام شروع کردیا ۔


ای پیپر