ہم اسلام آباد آ رہےہیں ،بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا 
13 دسمبر 2020 (20:24) 2020-12-13

لاہور :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مینار پاکستان لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی سے مارے لوگ دست بازوبن گئے ہیں ،گالم گلوچ اور دھمکی کے علاوہ ان کے دامن میں کچھ نہیں ہے ،ان کے پاس نا عقل ہے اور نا تاریخ کا علم ہے ،بس اب کٹھ پتلی اور جعلی حکمران گھر جانے والا ہے ،یقین دلاتا ہوں آپ کی جیت جلد ہونے والی ہے ۔

بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا شہید بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد اسی شہر میں رکھی تھی ،مجھے آپ سے خطاب ہوتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے ،ضیا کے تاریک دور میں بھی پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شہادت قبول کی تھی ،جیل کی صعوبتیں برداشت کیں ،کوڑے کھائے لیکن ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا ،جب عوام تحریک کا اس حد تک ساتھ دیتے ہیں تو ظلم کی زنجیریں کٹ جاتی ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا لاہور میں عوام کا جو ش و ہمت دیکھ کر ہمارے قدم اور تیز ہو جاتے ہیں ،منزل نظر آتی ہے ،جعلی ،ناجائز اور نا اہل حکمرانوں کے دامن میں جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ،یہ ووٹ سے نہیں کسی اور کے اشارے سے اقتدار میں آئے ہیں،لاہو رکے مزدور محنت کش ضرور ہیں لیکن بے سہارا نہیں ہیں ،پی ڈی ایم ان کے ساتھ کھڑی ہے ،روشنیوں کے شہر میں مایوسی کے اندھیرے ہیں ،حکمرانوں میں سچ سننے کا حوصل نہیں ہے ۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا لاہور کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف اور خورشید شاہ کو رہا کیا جائے ،ڈاکٹر نرسز اپنا حق مانگے تو ان پر لاٹھیاں چلائی جاتی ہیں ،انہوں نے کہا ظلم و جبر کی رات ختم ہونے والی ہے ،کسان احتجا ج کرے تو کسان کو سرعام شہید کیا جاتا ہے ،عوام کیخلاف ہمیشہ سازش کی گئی ،یہ جنگ اقتدار کی جنگ نہیں ہے غریب کو روٹی کپڑا اور مکان دلانے کی جنگ ہے ،یہ جنگ آپ سب کی جنگ ہے ،ہم عوام کو حق حکمرانی دلانا چاہتے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہم کٹھ پتلی اور کے سہولت کاروں کو للکار رہے ہیں ،ہم سیاسی اختلافات ختم کرکے پی ڈی ایم پلیٹ فار پر کھڑے ہیں ،اب کوئی راست نہیں ہے ،ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا ،اب لانگ مار چ ہوگا ،اسلام آباد آ رہے ہیں ،ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں رابطے کرنا بند کردو ،اسلام آباد پہنچ کر جعلی ،نالائق وزیر اعظم کا استعفی چھین کر رہینگے ،ہم سب لانگ مارچ کر کے اسلام آباد پہنچیں گے ،کٹھ پتلی کو بھگائینگے ۔


ای پیپر