پی ڈی ایم جلسہ لاہور ،شیخ رشید نے بڑی سازش کو بے نقاب کر دیا 
13 دسمبر 2020 (19:05) 2020-12-13

لاہور :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتوں نے بہت سرمایہ لگایا لیکن جلسہ ناکام نظر آ رہا ہے ،ملک میں اندرونی انتشار پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا رہنمائوں کو سکیورٹی تو دے سکتا ہوں لیکن بند ے لانا میرا کام نہیں ۔

شیخ رشید نے لاہور جلسے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا تمام ڈی آئی جیز کو حکم دیدیا ہے کہ پی ڈی ایم رہنمائوں کی سکیورٹی لازمی کریں ،مشرف نے بینظیر بھٹو کو سمجھایا تھا آپ سیکیورٹی رسک نہ لیں،جلسے اور قیادت کو  سیکیورٹی  دینا ہمارا کام ہے ،15 میں سے 3 ایم این اے ان کے اپنے  ہیں،عوام کا سمندر ہونا چاہیے تھا ،انہوں نے کہا سیاست  ضرور کریں،ملک ہے تو سیاست  ہے ۔

انہوں نے مزید کہا سیاسی شخصیات کی زندگیوں کو شدید خطرات ہیں،سیاستدانوں کو اپنی سیکیورٹی بہتر کرنی چاہیے ،اپنے بھائی بیٹوں کو بم پروف  گھروں میں رکھا ہوا ہے ،لوگوں کو کورونا میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،ان کو بہتر پتا ہے  رسک کیوں لے رہے ہیں،تاریخی جلسہ ہوتا نظر نہیں آرہا ،لاہور جلسہ پشاور اور ملتان سے ملتا جلتا نظر آرہا ہے ،یہ ہاتھ آسمان پرپاؤں زمین پر لگالیں،عمران خان مدت پوری کرے گا،ملک سے ،عوام کی زندگیوں سے بد لہ  نہ لیں۔


ای پیپر