Birth, world, first child, pandemic, Greece
13 دسمبر 2020 (15:25) 2020-12-13

ایتھنز: یونان میں دنیا کے پہلے عالمی وبا میں مبتلا بچے کی پیدائش ، ایتھنز کے آتیکا ہسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کی ماں عالمی وبا کا شکار تھی۔

تفصیلات کے مطابق پیدائش کے بعد یہ مرض بچے میں بھی پایا گیا ، ڈاکٹرز کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے۔ جمعہ کے روز پیدا ہونے والا بچہ صحت مند اور بالکل ٹھیک ہے۔

ادھر سائنسی جریدے نیچر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کے خلاف بچوں کا مدافعتی نظام اس قدر مضبوط ہوتا ہے کہ وائرس کو جسم میں پھیلنے اور نقل تیار کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ یہی وجہ ہے کہ بچے عالمی وبا کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات واضح ہوئی کہ والدین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ان کے بچوں کا ٹیسٹ منفی آئے، اس کے علاوہ بچوں کے خون میں وبا کے خلاف اینٹی باڈیز پائی گئیں اور صرف 2 بچوں میں وبا کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔

ماہرین نے تحقیق میں مزید دیکھا کہ ایسے بچے جن میں عالمی وبا کی شدید علامات پائی گئیں ان میں بھی سواب ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 29 سے 50 فیصد تھی۔

جریدے نے تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ بچوں کی اینٹی باڈیز بالغوں میں پائی گئیں اینٹی باڈیز سے مختلف ہیں ، بچوں میں جو اینٹی باڈیز پائی گئیں وہ عالمی وبا کے انسانی جسم میں داخل ہونے والے اسپائیک پروٹینز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی تھیں۔

جبکہ بالغوں میں اسپائیک پروٹینز کے ساتھ ایسے پروٹین کے خلاف بھی اینٹی باڈیز پائی گئیں جو وائرس کے جسم میں پھیلنے کے بعد بنتی ہیں۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بچوں کی اینٹی باڈیز نے وائرس کو جسم میں پھیلنے سے پہلے ہی ختم کر دیا۔


ای پیپر