Babar Azam's injury, Misbah-ul-Haq and Waqar Younis express frustration
13 دسمبر 2020 (13:56) 2020-12-13

کوئنز ٹاﺅن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے بابر اعظم کے ٹی 20 سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاﺅن سے ورچوئل میڈیا سیشن سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ بابر اعظم کاانجری کے سبب ٹی 20 سیریز سے آﺅٹ ہونابہت مایوس کن ہے ،انجریزکسی بھی پروفیشنل سپورٹس کا حصہ ہیں جبکہ بابر اعظم سے بات ہوئی،وہ ٹی 20 سیریزسے آﺅٹ ہونے پرافسردہ ہیں۔

باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ بابراعظم ہمارا بہترین کھلاڑی ہے انجرڈ ہونا بدقسمتی ہے،دوسرے کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کیلئے اچھا موقع ہے جبکہ تیاریاں آئیڈیل نہیں، کورونااورآئسولیشن کے باعث مشکلات ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے۔بابراعظم سیدھے انگو ٹھے میں فریکچر کروا بیٹھے جسکے باعث وہ ٹی 20 سے باہر ہوگئے ہیں۔پریکٹس کے دوران گیند انگوٹھے پر لگی جس کے باعث وہ اب 12 روز تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ میڈیکل بورڈ بابراعظم کی دیکھ بھا ل کرتا رہے گا۔

پاکستان کرک ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کپتان بنادیا گیا ہے۔


ای پیپر