American, electric car, travel, 1600 kilometers, charging
13 دسمبر 2020 (11:54) 2020-12-13

نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں امریکا کا ایک اور بڑا کارنامہ ، امریکی کمپنی نے ایسی الیکٹرک کار متعارف کرا دی جو ایک دفع چارجنگ کے بعد 1600 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے ، کیونکہ یہ سورج کی روشنی سے بھی چارج ہوتی رہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین پہیوں والی یہ کار سین ڈیاگو کی کمپنی ایپترا نے تیار کی ہے، جس میں 32 مربع فٹ کا سولر پینل لگا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس پینل کی مدد سے گاڑی روزانہ 72 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے، اسے بجلی سے بھی ری چارج کیا جا سکتا ہے، اس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

کمپنی کے مطابق گاڑی کی قیمت 46 ہزار 900 ڈالر یعنی 75 لاکھ روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا کے علاوہ اور بھی کئی ممالک ہیں جہاں سستی الیکٹرک کار بنانے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے پاکستان نے بھی الیکٹرک کار کے منصوبے پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے تیل کی کھپت میں واضح کمی آئے گی، انہوں نے واضح کیا تھا کہ اس منصوبے پر کروڑوں ڈالر خرچ ہوں گے اور اس میں کافی وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے زیادہ تر منصوبوں پر کام چین کے تعاون سے کیا جاتا ہے کیونکہ چین جدید ٹیکنالوجی میں روس اور امریکا سے کم نہیں ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھے ہونے کی وجہ سے چین پاکستان کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی بھی شیئر کرتا رہتا ہے۔


ای پیپر