Government decides to provide foolproof security to Maryam, Bilawal and Maulana Fazlur Rehman
13 دسمبر 2020 (11:52) 2020-12-13

لاہور: پنجاب حکومت کا  مریم نواز، بلاول بھٹو اور   مولانا فضل الرحمان کو ان کی قیام گاہ  سے نکلنے کے بعد پنڈال تک فول پروف سکیورٹی  دینے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)جلسے کی  سکیورٹی کیلئے 4 ہزار  سے زائد  پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹیاں انجام دیں گے  جبکہ  پی ڈی

ایم جلسہ کی وجہ سے میٹرو بس سروس دو بجے جزوی طور پر  معطل کر دی جائے گی۔ 

ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس معطل رہے گی جبکہ گجومتہ سے ایم اے او کالج تک میٹرو بس سروس چلتی رہے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری ریلی کی صورت میں براستہ رنگ روڈ مینار پاکستان  پر جلسے کیلئے روانہ ہوں گے،،بلاول بھٹو کا  روانگی سے پہلے  کارکنا ن سے مختصر خطاب کا امکان ہے  جبکہ بلاول ہاؤس لاہور  کے باہر  گہماگہمی  اور کارکن پرجوش ہیں.

بلاول بھٹو زرداری کی ریلی گجومتہ، یوحناآباد، پاک عرب سوسائٹی، اسماعیل نگر اور لبرٹی چوک سمیت راستے میں لاہور شہر کے مختلف مقامات سے گزرے گی اور

 مختلف استقبالیہ کیمپوں میں چیئرمین پی پی پی کا استقبال کیا جائے گا۔


ای پیپر