If you can stop, stop, change is coming: Maryam Nawaz's new slogan introduced
13 دسمبر 2020 (11:06) 2020-12-13

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیا نعرہ متعارف کروادیا کہ روک سکو تو رو ک لو،تبدیلی جانے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج مینار پاکستان میں ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے کہا ہے کہ جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کرنی ہیں کر لیں عوام رکنے والے نہیں ،تاریخی جلسے میںحکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دیں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے   لوگوں سے  ماسک  پہننے کی  اپیل  کرتے ہوئے کہا کہ   آج لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا ، لوگوں سے اپیل ہے ماسک پہنیں، اپنے پیاروں کے تحفظ  کیلئے ماسک پہننایاد رکھیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوری تک حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے اور سلیکٹڈ حکومت کو بھگا کر ہی دم لیں گے ،عوام ہر حال میں اس نالائق حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاہور کا تاریخی جلسہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔

اپوزیشن جماعتیں حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہیں پرعزم تو دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے ان جلسے جلوسوں سے حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، فیصلہ آنے والے ہاتھ کریں گے کہ ملکی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔


ای پیپر