Babar Azam found true love, shared a video of open expression
13 دسمبر 2020 (08:46) 2020-12-13

لاہور:آخر کار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اصلی محبت مل گئی اور انہوں نے اپنی حقیقی محبت کا کھلم کھلا اظہار بھی کردیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کی خاتون حامیزہ مختار کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر زیادتی کے الزامات اور پھر عدالت میں مقدمات کی درخواست خارج ہونے کے بعد اب کپتان نے پوری دنیا کو بتادیا ہے کہ ان کی حقیقی محبت ہے کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے دعاگو جبکہ بچوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کیلئے دعا ئیہ کلمات کہے اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جیسے ہی ویڈیو شیئر کی گئی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے دل کو یہ ویڈیو بھا گئی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب یہ ہے محبت‘۔

یاد رہے کہ حامیزہ مختار نامی خاتون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کئی سال تک انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کیا اور انہوں نے مشہور ہونے کے بعد انہیں دھوکہ دیاجبکہ کپتان قومی ٹیم نے ان کا حمل بھی ضائع کروایا۔


ای پیپر