There are dangers, don't hold a meeting: Punjab Chief Minister Usman Bazdar
13 دسمبر 2020 (08:34) 2020-12-13

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت نے پی ڈی ایم کو وارننگ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پی ڈی ایم قیادت کو کہا کہ خطرات موجود ہیں،جلسہ نہ کریں جبکہ بغیر اجازت کے اجتماع پر قانون حرکت میں آئے گا,اپوزیشن کی منفی  سیاست پر  افسوس ہے،اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے   جبکہ بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نےکورونا وائرس کو بھی پارٹنر بنا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ  اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے  پھیلانے کا باعث بن رہی ہے  جبکہ اس کو  اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے  جبکہ  اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کورونا تو بڑھ سکتا ہے اپوزیشن کی این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی۔

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے بھی اپوزیشن اتحاد کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایکشن لیا جائے گا ۔

دوسری جانب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہوگا جس کیلئے کارکن جلسہ گاہ پہنچیں جبکہ مریم نواز نے بھی کارکنوں کو مینار پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

قبل ازیں مینار پاکستان لاہو رمیں آج پی ڈی ایم کا جلسہ ہونے جارہاہے جبکہ پولیس نے اپوزیشن رہنماﺅں کو تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیا ہے جس کے بعد تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ جن رہنماﺅں کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شامل ہیںجبکہ ان سب کو پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیکٹا کی جانب سے گزشتہ روز بھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے لاہور جلسہ پر حملہ کے امکان کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

نیکٹا نے جو تھریٹ الرٹ جاری کیا اس کے مطابق دہشتگرد گروپ آئندہ چند دنوں میں حملے کرسکتے ہیں جبکہ سینئر قیادت جو کہ پی ڈی ایم سے منسلک ہے ان کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔نیکٹا کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت اور بہتر بنایا جائے جبکہ دوسری جانب حکومت پنجاب کی ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے پی ڈی ایم کو آج مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


ای پیپر