عمران خان نے ٹویٹر پر بھی مودی کو پیچھے چھوڑ دیا
13 دسمبر 2019 (23:48) 2019-12-13

نیویارک : وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا اور ٹویٹر پر دنیا کے پانچویں بااثر رہنما بن گئے ، ٹویٹر پر عمران خان کے 10.7 ملین فالوورز ہیں۔

امریکہ کی ایک بین الاقوامی سروے کمپنی کی جانب سے رواں سال ٹوئٹر کی بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔ عمران خان کو یومیہ 6 ہزار کے قریب ری ٹویٹ ملتے ہیں اور یہ رینکنگ ری ٹویٹ، انٹریکشن کی بنیاد پر کی گئی ہے۔فہرست میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، نریندر مودی کے 51.8 ملین فالووورز ہیں۔سب سے بااثر شخصیت سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز قرار پائے ہیں۔

امریکی صدر دوسرے نمبر پر اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پانچویں با اثر شخصیت قرار پائے ہیں۔پچھلے کچھ مہینوں وزیر اعظم عمران کے ٹویٹر فالووورز میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔رواں سال اکتوبر میں کرکٹر سے سیاستدان بنتے ہی ایک اور سنگ میل حاصل کیا تھا ، جب وہ 10.5 ملین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو ہونے والے عالمی رہنما وں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے تھے۔


ای پیپر