آزادی مارچ نے ملکی سیاسی جموڈ کو توڑا: مولانا فضل الرحمن
13 دسمبر 2019 (22:46) 2019-12-13

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے ملکی سیاست کے جمود کو توڑا اور یہ تاثر غلط ثابت ہوا کہ اس حکومت کو کوئی نہیں ہلا سکتا، جعلی وزیراعظم کے استعفی کے مطالبے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، ان حالات کو معاشی استحکام کہنے والے قوم کے ساتھ مذاق سمجھ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی جعلی ہے، آرمی چیف کی توسیع جیسے معاملے پر قانون سازی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ان حالات میں پاکستان وکلا اور ڈاکٹرز کے ایسے رویے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔دنیا میں معیشت کا توازن مغرب کی طرف سے ایشیا کی طرف آ رہا ہے جبکہ عمران خان مغربی قوتوں کا اعلی کار بن کر سی پیک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے پاکستانی سری نگر کی فکر کرتا تھا، آج یہ فکر ہے کہ مظفرآباد کو کیسے بچائیں۔ یہ کوئی احتساب نہیں ہے، سیاسی لوگوں کو قوم کے سامنے مجرم پیش کرنا زیادتی ہے، بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔حکومتی اتحادیوں کی بدلی ہوئی زبان اسی کی طرف اشارہ ہیں۔


ای پیپر