حسان نیازی کی گرفتاری پر کوئی پابندی نہیں لگائی : شاہ محمود قریشی
13 دسمبر 2019 (21:55) 2019-12-13

ملتان:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کے دورہ افغانستان سے امریکہ اور طالبان بحال ہونے جا رہے ہیں، پاکستان کا پہلے دن سے موقف ہے کہ افغانستان میں مکمل امن ہو، افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ہے، پاکستان جانتا ہے کہ افغانستان میں امن ہمارے حق میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں دو طرفہ تجارت بڑھے، پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر طور خم بارڈر کو 24گھنٹے کھولا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، دوحہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں انٹرا افغان ڈائیلاگ ضروری ہے، سوئٹزرلینڈ کی حکومت کے ساتھ پاکستان کا وقوم کی معلومات کا معاہدہ خوش آئند ہے اور معاہدے سے قومی خزانے سے لوٹی گئی رقم کی واپسی میں معاونت ملے گی، حسان نیازی کی گرفتاری میں کسی نے رکاوٹ نہیں ڈالی ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حسان نیازی کی گرفتاری پر عمران خان نے کوئی پابندی نہیں لگائی ، جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ ملتان میں بنانے پر میں اور جہانگیر ترین متفق ہیں، ایران اور سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، عالمی برادری نے مودی حکومت کی معتصبانہ پالیسیوں کی بھرپور مذمت کی ہے، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر مثبت پیش رفت کی ضرورت ہے، آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے منتظر ہیں۔


ای پیپر