وزیر اعظم کے بھانجے گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار
13 دسمبر 2019 (19:27) 2019-12-13

لاہور: پولیس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا میں شامل وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو حراست میں لینے کیلئے گزشتہ روز ان کے گھر چھاپہ مارا تو وہ پہلے ہی فرار ہو چکے تھے، اعلی پولیس افسران نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق حسان نیازی کے گھر گزشتہ روز چھاپہ مارا گیا تو وہ پہلے ہی فرار ہو گئے تھے تاہم ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ حسان نیازی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتاریوں کے حوالے سے ہم پر کوئی دبا نہیں، جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا۔


ای پیپر