آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس کے وزیر ہیں: ساجد حسن
13 دسمبر 2019 (18:54) 2019-12-13

کراچی : معروف اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہونے پر خود کشی کرنے کو دل چاہتا ہے ۔

ایک انٹرویو میں ساجد حسن نے کہا کہ درحقیقت جو وزیر اعظم بننے کا اہل ہو اسی کو وزیر اعظم بنایا جائے اور ٹھیک اسی طرح جو صدر بننے کا اہل ہو اسی کو صدر بنایا جائے۔ پاکستان میں موروثی سیاست پر یقین رکھا جاتا ہے اور اپنے ہی خاندان کے بیٹے، بیٹیاں ، داماد اور سسر وغیرہ کو نمائندگی دے دی جاتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر پیشے کے لئے اسی پیشے سے وابستہ تجربہ کار شخص کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔ آپ سوچیں فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں۔ اللہ ہم سب کو معاف کرے۔فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ہیں جس پر ہمیں خود کشی کر لینی چاہیے لیکن حرام ہے اس لئے نہیں کرتے۔


ای پیپر