وزیر اعظم کے بھانجے کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے : مریم اورنگزیب
13 دسمبر 2019 (18:34) 2019-12-13

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی سی واقعہ میں ملوث تمام ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، عمران خان کا بھانجا پوری کاروائی کا حصہ تھا ان کو گرفتار کیاجائے۔

پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے  کہا کہ تمام ذمہ داری کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،عمران خان کے بھانجے پوری کاروائی کا حصہ تھے ان کو گرفتار کیا جائے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے کوئی ریکوری نہیں کی،ہر سوال کے جواب میں کہا جاتا ہے شہباز اور نواز شریف نے کرپشن کی،شہباز شریف نے اگر کرپشن کی ہے تو جواب میں لکھ دیتے،حکومت نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج پنجاب میں حکومت لاچار ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل مفلوج اور زیادہ تر غائب نظر آئے،بدتہذیبی کا وائرس پانچ سال پہلے ڈی چوک میں کنٹینر سے جاری کیا گیا تھا،جو انارکی لاہور کی سٹرکوں پر دیکھی یہ اس کنٹینر سے اٹھی، قومی اسمبلی میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے کوئی ریکوری نہیں کی،ہر سوال کے جواب میں کہا جاتا ہے شہباز شریف اور نواز شریف نے کرپشن کی،شہباز شریف نے اگر کرپشن کی ہے تو جواب میں لکھ دیتے۔


ای پیپر