فیاض الحسن چوہان کے بعد شیخ رشید پر انڈوں کی بارش
13 دسمبر 2019 (16:47) 2019-12-13

سرگودھا: فیاض الحسن چوہان پر حملے کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید پر بھی انڈوں کی بارش کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی ٹرین میں سوار شیخ رشید جب سرگودھا سٹیشن پہنچے تو ان کی بوگی پر انڈوں کی بارش کر دی گئی ،پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے انڈے پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر کرے نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا ،ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے شیخ رشید کو کوئی انڈا نہیں لگ سکا ۔

ذرائع کے مطابق انڈے پھینکنے والے شخص کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جا رہا ہے ،اس شخص کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی آصف علی زرداری پر تنقید سے ناخوش تھا ،سٹیشن پر بدمزگی کی وجہ سے شیخ رشید ٹرین سے باہر نہیں آئے اور سٹیشن کا معائنہ کیے بغیر واپس چلے گئے ۔


ای پیپر