فوادچوہدری اور فیاض الحسن چوہان میں لفظی جنگ شروع
13 دسمبر 2019 (16:38) 2019-12-13

اسلام آباد:پی آئی سی پر حملے کے بعد فواد چوہدری اور فیاض الحسن میں لفظی جنگ شروع ہو گئی ،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی آئی سی پر حملہ میں ن لیگ کو ملوث کرنا ٹھیک نہیں ،یہ بار کی اپنی سیاست ہے ،فیاض الحسن چوہان کا موقف درست نہیں جس میں انہوں نے ن لیگ کو پی آئی سی پرحملے کی سازش میں ملوث قرار دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا جن وکلا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا ہے ان کو سزا دیکر مثال قائم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم ہونی چاہیے اور پریشر گروپ حاوی نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے فیاض چوہان اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ن لیگ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ایسا کچھ نہیں ہے یہ وکلا ہی تھے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ان کی اپنی بار کی سیاست ہے۔


ای پیپر