Source : Facebook

پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دینا منطقی طور پر غلط ہے :فواد چوہدری
13 دسمبر 2018 (23:13) 2018-12-13

اسلام آباد :وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی حکومت کیخلاف آواز اُٹھا دی ،ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دینا حکومت کا غلط فیصلہ ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کا چیئرمین بننے کے باوجود اپوزیشن ایوان نہیں چلنے دے گی ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پہلی دفعہ فواد چوہدری نے حکومتی پالیسی سے اختلافات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن کو دینا منطقی طور پر درست نہیںہے ،ایسا سب کچھ کرنے کے باوجود اپوزیشن ایوان نہیں چلنے دے گی ،انہوں نے مزید کہا میں نے وزیر اعظم سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،اپنی وزارت کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میںنے وزیر اعظم سے نہیں پوچھا کہ میری وزارت کس کو مل رہی ہے ،شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ و ہ اپنی وزارت اچھی چلا رہے ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے 12ارب ڈالر فوری چائیں ،سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مل گئے ہیں ،ایک ارب ڈالر دسمبر میں مل جائینگے ،خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری کے حوالے سے با ت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے سعد رفیق نے سیاست شروع کی تھی تو اس وقت وہ کیا تھے ۔


ای پیپر