Source : Facebook

کیا بلاول اپنے والد زرداری سے زیادہ بُری طرح پھنس گئے ؟دھماکہ دار خبر
13 دسمبر 2018 (22:27) 2018-12-13

لاہور :کرپشن کا شور شرابا پاکستان کی سیاست میں ہر طرف نظر آرہا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کیخلاف ہر طرف سے گھیرا تنگ کیا ہو ا جس میں نیب آزادانہ تحقیقات کر رہا ہے ،شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنما اس وقت نیب کے شکنجہ میں ہیں ،وہیں آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کو بھی نوٹسسز بھجوائے گئے ،وہیں نیب نے کاروائی کرتے ہوئے بلاول بھٹو کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

تفصیلات کے مطابق اب بلاول کیخلاف ایسی خبریں آر ہی ہیں کہ شاید وہ آصف علی زرداری سے زیادہ بُری طر ح پھنس جائیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اومنی گروپ میں بلاول بھٹو زیادہ بُری طرح پھنس جائینگے ،اطلاعا ت کے مطابق اومنی سکینڈل میں بلاول اور ان کی پھوپھو کے اکاﺅنٹ سے کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے ،یہاں بات بھی قابل ذکر ہے کہ آصف علی زرداری پر جو کیس بننے جا رہا ہے وہ کرپشن کا نہیں ہو گا ۔


ای پیپر