Source : Facebook

سعد رفیق کی چھوڑی جانے والی نشست کا فیصلہ آگیا ،تگڑا مقابلہ
13 دسمبر 2018 (22:02) 2018-12-13

لاہور :پنجاب اسمبلی میں سعد رفیق کی خالی کی ہوئی نشست پی ٹی آئی نے اپنے نام کر لی ،پی پی 168پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد کھوکھر نے جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 168کی نشست خواجہ سعد رفیق نے خالی کی تھی ،آر ٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصول ہوا جس کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 17579ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ،ن لیگ کے رانا خالد محمود 16892ووٹ لے کردوسرےنمبر پر رہے۔

کامیابی کے بعد ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ میری کامیابی وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورے لاہور سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، ن لیگ کے ووٹ خریدنے کے الزام کی مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا تھا،الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے،پی پی 168 میں ووٹنگ کے لیے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پرامن الیکشن کے لیے رینجرز کو طلب کر رکھا تھا جبکہ پاک فوج کے جوان اسٹینڈ بائی پر رہے۔


ای پیپر