Source : Facebook

خطے کی بدلتی صورتحال ,دوبڑوں کی اہم ملاقات ,تفصیلات سامنے آگئیں
13 دسمبر 2018 (20:15) 2018-12-13

اسلام آباد: خطے کی بدلتی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات آج وزیر اعظم ہاﺅس ہوئی ،حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی، جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس سے قبل کورکمانڈر کانفرنس میں افغانستان کے لیے مصالحتی عمل آگے بڑھانے کیلئے مکمل طور پر اتفاق کیا گیا ۔

واضح رہے کور کمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں اداروں کی حمایت کی جائے گی، پاکستان کے عوام کی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔


ای پیپر