Source : Facebook

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
13 دسمبر 2018 (19:50) 2018-12-13

کراچی : ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020کی میزبانی پاکستان کے حصے میں آگئی ، میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020کی میزبانی کیلئے پاکستان کو سلیکٹ کر لیا ، ایشیا کپ ستمبر 2020میں منعقد ہو گا تاہم وینیوز کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا جائے گا ،ایوینٹ کی اہم ترین بات یہ ہے کہ تمام میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونگے ۔

اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہونا تھا تاہم بھارت نے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا ،بی سی سی آئی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی موجودگی میں وہ ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کر سکتا ۔


ای پیپر