Source : Neo Tv

میرا وژن ہے پاکستان خود مختار ملک بنے :وزیر اعظم عمران خان
13 دسمبر 2018 (19:14) 2018-12-13

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار ملک بنے ،ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے خود انحصاری اختیار کرنی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا ،انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تیس سال میں ستر کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی غیر ت کیلئے خود انحصاری بہت ضروری ہے ،ہاتھ پھیلانے والے ملک آگے نہیں نکل سکتے ۔

عمران خان نے کہا پیسہ جا ئز ذرائع سے کمانا جرم نہیں ٹیکس نہ دینا جرم ہے ،انہوں نے کہا میرا وژن ہے کہ پاکستان خود مختار ملک بنے ،ہمیں دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری اختیار کرنا ہو گی ،سرمایہ کاروں کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صنعت کاروں،سرمایہ داروں کو مجرموں کی طرح پیش کرنے والے ملک ترقی نہیں کر سکتے ،ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول دے گی ،سرمایہ داروں کے مسائل ایک چھت تلے حل کیے جائینگے ۔

اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے مربوط پلان لا رہے ہیں ،ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کرینگے ،منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کو ایک ہی طرح سے ڈیل کرینگے ،اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پالیسیاں لا رہے ہیں ،انہوں نے کہا پاکستان قدرتی ذخائر سے مالامال ہے بلوچستان میں تانبے کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن کو استعمال میں لاکر پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔


ای پیپر