پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بانی سے متعلق افسوسناک خبر
کیپشن:   Source : Facebook
13 دسمبر 2018 (18:35) 2018-12-13

لاہور : سابقہ خاتون کرکٹر شرمین خان انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 48 سال تھی۔ شرمین خان نے 26 ون ڈے انٹر نیشنل سمیت 28 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

بتایا گیا ہے کہ مرحومہ دو دن قبل برطانیہ سے پاکستان آئی تھیں اور نمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث وہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔

شرمین خان کا شمار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بانی کھلاڑیوں میں شامل رہا جبکہ خواتین کے فروغ میں انکا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرمین کو بعد از دوپہر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


ای پیپر