آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن:   File Photo
13 دسمبر 2018 (18:21) 2018-12-13

لاہور : آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کیس میں ونگ افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

نیب نے عدالت میں یقین دہانی کروائی کہ شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلا ف دو ہفتوں می ریفرنس پیش کردیں گے۔ تفتیشی مقدمہ اور نیب پراسیکیوٹر کی طرف سے غیر مشروط معافی کی استدعاکی گئی۔ نیب کے تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کا حکم پہنچ گیا تھا لیکن میٹنگ میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالت لگی ہے تو آپ کو بھی آنا ہو گا اور وقت کا خیال بھی رکھنا ہو گا۔

آپ اگر آتے ہیں تو ہم پر احسان نہیں کرتے۔ عدالت نے ڈاریکٹر ونگ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا جبکہ کیس پر مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ اس سے قبل عدالت نے تفتیشی مقدمہ اور ونگ افیسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 بجے طلب کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب آپ نے کسی ملزم کا ریمانڈ حاصل کرنا ہوتا ہے نیب کی پوری ٹیم عدالت میں پہنچی ہوتی ہے۔

آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کیس میں فواد حسن فواد کا ابھی تک ریفرنس فائل کیوں نہیں کیا۔ آپ نے بندے کو اپنی تحویل میں 90 روز یا اس سے کم جسمانی ریمانڈ میں رکھا لیکن جب ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے تو ڈھیلے بن جاتے ہیں۔ آشیانہ ہاو¿سنگ سکینڈل کیس میں احد چیمہ وغیرہ 6 ملزمان کا نیب پہلے ہی ریفرنس فائل کر چکی ہے۔


ای پیپر