خواجہ برادران کے کیس میں پیش ہونے والے نیب افسر سے متعلق اہم خبر
کیپشن:   File Photo
13 دسمبر 2018 (18:00) 2018-12-13

لاہور :نیب کے پراسکیوٹر را نا عارف محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مستعفی ہونے والے نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے جبکہ آج میرے نوٹس کا پیریڈ ختم ہونے کا آخری دن ہے لہٰذا اب کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

واضح رہے کہ عارف محمود رانا خواجہ برادران کے کیس میں نیب کی طرف سے پیش ہوتے رہے ہیں۔


ای پیپر