چیف جسٹس نے نجی سکولوں کو 20فیصد فیسیں بڑھانے سے روک دیا
کیپشن:   Source : Facebook
13 دسمبر 2018 (17:23) 2018-12-13

کراچی: چیف جسٹس نے ایک اور عوامی مسئلہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عوام کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی ،فیصلہ کے مطابق سپریم کورٹ نے تمام نجی سکولوں کو فیسوں میں 20فیصد کمی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،سب سے بڑھ کر عدالت نے فیصلہ میں تمام سکولوں کو گرمیوں میں لی گئی فیسیں بھی واپس کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز 20 فیصد فیس کم کریں، گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس واپس کی جائے، سکول ہر سال فیس میں پانچ فیصد اضافہ کر سکتے ہیں، کوئی سکول بند نہیں کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر تمام نجی سکولوں کے اکاونٹس کی لیجر بکس اور کمپیوٹر ریکارڈ قبضے میں لے کر ٹیکس ادائیگی کی پڑتال کریں۔

بعض نجی سکولوں کی آڈٹ رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں جن کے مطابق سی ای او اور ڈائریکٹرز کو اس سال میں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان سکولوں نے یورینیم کی کانیں لی ہیں یا سونے کی؟

ایک ایک ڈائریکٹر کو 83 لاکھ تنخواہ دی جا رہی ہے، ایک سکول نے آڈٹ رپورٹ غلط کیوں بنائی؟ پکڑ لیں اس کو اور ایف بی آر کے حوالے کریں، ایف بی آر اس سارے معاملے کی تحقیقات کرے۔


ای پیپر