افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت کیلئے تیار ہیں :آرمی چیف
کیپشن:   Source : ISPR Website
13 دسمبر 2018 (16:59) 2018-12-13

راولپنڈی :آرمی چف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں اہم اعلان کر تے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مصالحتی عمل کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں ، افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین کی حمایت کرتے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی سیکیورٹی، مشرقی، مغربی سرحدوں کی صورتحال، دہشتگردی کے خاتمے کے اقدامات اور استحکام کے لیے جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف پاکستان کے عوام کی خوشحالی کو یقینی بنا نا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا جبکہ افغانستان کے امن عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر امید کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف کا کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اور عوام کے بہترین مفاد، ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام فریقین کی حمایت کی جائے گی۔


ای پیپر