پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
13 دسمبر 2018 (15:18) 2018-12-13

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شوکت بسرا کی جہانگیر ترین سے ملاقات، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شوکت بسرا نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ شوکت بسرا سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی رہے ہیں۔ عام انتخابات 2017 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بجائے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا۔


ای پیپر