انقرہ میں ٹرین حادثہ: 9 افراد ہلاک، 47 زخمی
کیپشن:   فوٹو سوشل میڈیا بریکنگ نیوز ایجنسی ٹویٹر اکاؤنٹ
13 دسمبر 2018 (14:38) 2018-12-13

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں تیز رفتار ٹرین پٹری سے اُتر گئی۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرین کو حادثہ انڈر پاس ٹرین پر گرنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار ٹرین کونیا جا رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال اور چیکنگ کے لیے مخصوص انجن کا عملہ اپنے کام میں مصروف تھا جب تیز رفتار ٹرین اسی ٹریک پر آگئی۔

ریسکیو حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔


ای پیپر