گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن
کیپشن:   فوٹو بشکریہ وزیراعظم عمران خان آفیشل فیس بک
13 دسمبر 2018 (13:59) 2018-12-13

اسلام آباد: گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان ان ایکشن! ناقص کارکردگی پر سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا۔

دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز کیخلاف 4 رکنی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات جاری۔ 72 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ گیس بحران کا جو بھی ذمہ دار ہے اس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تکلیف نہیں، ریلیف دینے کے لیے حکومت میں آئے۔ وزیراعظم نے ملک میں جاری گیس بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔


ای پیپر