بیرون ملک جائیداد کیس: سپریم کورٹ نے علیمہ خان کو بھاری جرمانہ کر دیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
13 دسمبر 2018 (12:41) 2018-12-13

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو 2 کروڑ 94 لاکھ روپے ایک ہفتے میں ایف بی آر کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو وزیراعظم کی بہن علیمہ خان خود بھی عدالت میں پیش ہوئی۔

چیف جسٹس نے علیمہ خان کو بھاری جرمانہ کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی اگر یہ پیسے جمع نہیں کرواتیں تو انکی جائداد ضبط کر لیں۔


ای پیپر